چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے پودا لگا کرسر سبزوشاداب پاکستان شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

بدھ 15 اگست 2018 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے دارالحکومت میں پودا لگا کر ملک بھر میں قائم پی اے ای سی کے دفاتر میں سر سبزوشاداب پاکستان شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ اس شجر کاری مہم کے دوران ملک کے طو ل و عرض میں قائم پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تمام دفاتر بشمول ہسپتالوں اور سکولوں میں کثیر تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔

اس ضمن میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تمام مراکز کے سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد ملک میں سبز انقلاب کی جانب پیش قدمی اور ماحولیاتی تبدیلی سے درپیش خطرات کا تدارک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں