پارلیمانی سربراہان کی جانب سے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹ کے استعمال کے موقع پر اراکین نے ڈیسک بجا کر خیرمقدم

بدھ 15 اگست 2018 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان کی جانب سے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹ کے استعمال کے موقع پر ایوان میں موجود ان کے اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا بھرپور انداز میں خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ اور نامزد وزیراعظم عمران خان، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سپیکر کے امیدواروں خورشید شاہ اور اسد قیصر جبکہ ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں قاسم سوری اور مولانا اسعد محمود جب ووٹ ڈالنے کے لئے اٹھے تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں