وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 20 اور 21 کے تین افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری

گریڈ 21 کے افسر ارشد محمود ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن مقرر ،گریڈ 20 کے افسر سیّد اقبال محمود رضوی وزارت توانائی میں چیف فنانس اینڈ اکائونٹ آفیسر ہوگئے، وزارت مواصلات میں تعینات گریڈ 20 کے آفیسر خلیل زاد گل نے جوائنٹ سیکرٹری کا چارج چھوڑ دیا

بدھ 15 اگست 2018 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور 21 کے تین افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ارشد محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر سیّد اقبال محمود رضوی نے وزارت توانائی میں چیف فنانس اینڈ اکائونٹ آفیسر کا چارج سنبھال لیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں وزارت مواصلات میں تعینات گریڈ 20 کے آفیسر خلیل زاد گل نے جوائنٹ سیکرٹری کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں