اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے قتل کی واردات میںملوث6 ملزمان کا گروہ گرفتار کر لیا،ملزمان سے نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد

بدھ 15 اگست 2018 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے قتل کی واردات میںملوث6 ملزمان کا ایک گروہ گرفتار کر لیا، ملزمان نے دوران ڈکیتی اسد محمود کو ٹھنڈا پانی کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزمان سے نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

سی آئی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ نیلور کے ایریا ٹھنڈا پانی میں اسد محمود ولد حاجی اورنگزیب جو ایک کریانہ سٹوربند کر رہے تھے کو نا معلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹتے ہوئے انہیں قتل کر دیا تھا جس کا تھانہ نیلور میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 18/18زیر دفعہ 302/396/412ت پ درج کرلیا تھا، سی آئی اے پولیس نے کیس کی تفتیش کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کیا جو اس اندھے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ہونے والوں میں گل نواز، عواز لطیف، احتشام راجہ، احتشام علی، حماد اور مبشر حسین شامل ہیں۔

ملزمان سے 40 ہزار روپے نقدی، تین عدد پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمدلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں