ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب، خواتین ووٹرز کو کھڑے ہوکر سلام نہ کرنے پر شازیہ مری کا افسوس کا اظہار

بدھ 15 اگست 2018 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ووٹنگ کے دوران خواتین ووٹرز کو کھڑے ہوکر سلام نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین ممبران اسمبلی برابر ہیں آپ جس کرسی پر بیٹھے ہیں وہ تمام ممبران سے برابری کا سلوک کرتی ہے آپ بھی تمام ممبران سے برابری کا سلوک کریں آپ مرد ممبران اسمبلی کو تو اٹھ کر سلام کر رہے ہیں لیکن خواتین کیلئے ایسا نہیں کررہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ممبران کی عزت کرتے ہیں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تمام خواتین و مرد ممبران اسمبلی ان کیلئے برابر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں