جرمن سفیر مارٹن کوبلر کاپاکستان میں ٹوئٹر پر ممکنہ پابندیوں پر تشویش کا اظہار

آزاد ملک کو آزاد سوشل میڈیا کی ضرورت ہوتی ہے ،سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری سے ہونا چاہئے لیکن اس بلاک نہیں ہونا چاہئے ،بیان

جمعرات 16 اگست 2018 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ممکنہ پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد ملک کو آزاد سوشل میڈیا کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں جرمن سفیر نے کہا کہ میں یہ خبر سن کر پریشان ہوں کہ پاکستان میں ٹوئٹر خطرے میں ہے میں اپنے فالورز کو بہت چاہتا ہوں اور آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری سے ہونا چاہئے لیکن اس بلاک نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ملک کو آزاد سوشل میڈیا کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں