اسلام آباد ، نوسرباز مافیا سرگرم، سادہ لوح شہری 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کی رقم سے محرو م

جمعرات 16 اگست 2018 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سرگرم، سادہ لوح شہری 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سے محروم ہو گئے ۔طاہر احمد نے تھانہ کوہسار پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم شیخ عثمان نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں اسے دو کروڑ کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیابعد ازاں ملزم رقم دینے سے انکاری ہو گیا ۔

محمد عارف نے تھانہ آبپارہ پولیس کو بتایا کہ ملزم وقار احمد نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں اسے 11لاکھ 50ہزا روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔شہزاد احمد نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ اس کا الیکٹرونکس کا سامان اقسات پر دینے کا کاروبار ہے اور مختیار علی سمیت 30ملزمان نے اس سے مختلف الیکٹرونکس کے سامان لیئے اور اقسات دینے کے لیئے جانے پر ملزمان ٹال مٹول کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے مدعی کو 7لاکھ 15ہزار روپے کے 15چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے ۔عتیق احمد نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد فاروق نے شادی ہال کی بکنگ کے سلسلہ میں اسے 3لاکھ 40ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔شکیل احمد نے تھانہ رمنا پولیس کو بتایا کہ اس نے ملزمان گل محمداور دیگر تین ملزمان کو پلاٹ خرید نے کے عوض رقم دی جو ملزمان خرد برد کر گئے ۔وفاقی پولیس نے تمام درخواستوں پر مقدمات تو درج کر لیئے تاہم تاحال کسی بھی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں