اسلام آباد لڑکی کودھوکے سے اغواء ہوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف بلاآخر وفاقی پولیس نے عدالتی حکم پردو ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 16 اگست 2018 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) جواں سالہ لڑکی کودھوکے سے اغواء کرنے اوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف بلاآخر وفاقی پولیس نے عدالتی حکم پردو ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ن نامی متاثرہ لڑکی نے سیشن کورٹ اسلا م آباد میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس کی سہیلی نے گھریلو جھگڑے کا بہانہ بنا کر اس کھنہ پل بلایا اور زبردستی اس کا شوہر ارمان اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملک کر اسے زبردستی ملتان لے گیا جہاں سے چار روزبعد وہ برٰ مشکل سے واپس آئی ۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ان چار دنوں میں ملزمان نے زبردستی اس کی ویڈیو بنائی اور اسے ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا کہ اگر کسی کو بتایا تو انجام اچھا نہیں ہو گا ۔متاثرہ لڑکی کے مطابق اس نے واپس اسلام آباد آ کر تھانہ کورال میں درخواست دی تاہم کورال پولیس نے اس کی داد رسی نہ کی جس سے مایوس ہو کر اسے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ۔عدالتی حکم پر کورال پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں