اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور برٹش کونسل کے درمیان فیکلٹی ممبران کے تربیتی پروگرام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 16 اگست 2018 22:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور برٹش کونسل نے فیکلٹی ممبران کے تربیتی پروگرام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت دونوں تنظیموں نے مشترکہ طور پر دو سالہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت برٹش کونسل فیکلٹی ممبران اور او پی ایف تعلیمی اداروں کے دیگر عملے کو تربیت فراہم کریگی۔اس سلسلے میں جمعرات کو یہاں او پی ایف ہیڈ آفس میں ایم او یو پر دستخط ہوئے۔منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف ڈاکٹر عامر شیخ ،ڈائر یکٹر جنرل (ایجوکیشن)رائے مبشر احمد خان،کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل روز میری ہلہورسٹ سمیت او پی ایف اور برٹش کونسل کے سینئر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں