اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی

جمعہ 17 اگست 2018 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گذار کی جانب سے محمد عتیق اور چوھدری اصغر علی ایڈوکیٹ اور جے آئی ٹی سربراہ ایس پی سی آئی اے گلفام ناصر وڑائچ سمیت سات رکنی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

درخواست گذار کے وکیل عتیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی اسلام آباد پولیس درخواست گذار کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔ اس موقع پر جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔ عدالت نے جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں