عوام نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی دیکھ لی ، اہل پاکستان نے دیکھنا ہے کہ نیا پاکستان کیسے بنتا ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

جمعہ 17 اگست 2018 19:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی دیکھ لی ، اب اہل پاکستان نے دیکھنا ہے کہ نیا پاکستان کیسے بنتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے ہی کئے ہوئے دعوے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، قوم دیکھے گی، اپوزیشن کون کر رہا ہے اور اپنے دعوے سے کون منحرف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم جلد نیا پاکستان دیکھے گی، دوسری جانب ہم نے اپنے علاقے میں ترقی کے ریکارڈ کام کئے جس میں ہزارہ موٹروے کے علاوہ انرجی کرائسز پر قابو پایا اور ملک میں امن و امان قائم کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان نے دیکھنا ہے کہ نیا پاکستان کیسے بنتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں