اسلام آباد ، نوسرباز مافیا سرگرم،سادہ لوح شہریوں کو 24لاکھ کے جعلی چیک تھما دیئے گئے

جمعہ 17 اگست 2018 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سرگرم ۔گزشتہ روز بھی سادہ لوح شہریوں کو 24لاکھ روپے کے جعلی چیک تھما دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بابر افتخار نے تھانہ شالیمار پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ پلازوں کے کرایہ کے سلسلہ میں چینی شہری نے اسے 21لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔دوسری جانب خرم شہزاد نے بھی تھانہ شالیمار پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم وقار حنیف نے گاڑی کے رینٹ کے سلسلہ میں اسے 2لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔مزکورہ تھانہ نے دونو ں درخواستوں پر مقدمات تو درج کر لیئے تاہم تاحال کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں