پیپلزپارٹی ایشوز کی سیاست کریگی ،ْن لیگ فطری طور پر اب بھی ضیاء کی باقیات ہے ،ْپی پی پی ارکان قومی اسمبلی

وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی کا فیصلہ جمہوری اور آئینی ہے ،ْنفیسہ شاہ،پیپلزپارٹی کو نیا نہیں قائد اعظم کا پاکستان چاہئے ،ْمخدوم جمیل الزماں پی ٹی آئی کو بھرپور کام کرنے کیلئے پورا وقت ملنا چاہئے ،ْناز بلوچ،وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار چیئرمین اور شریک چیئرمین کے حکم پر ہوتا ہے،رمیش

جمعہ 17 اگست 2018 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایشوز کی سیاست کریگی،حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے پڑیں گی ،ْوعدے کرنا آسان عمل کرنا مشکل ہے ،ْہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم کا پرانا پاکستان چاہیے ،ْ بھلا اس میں بجلی نہ ہو،پانی نہ ہو۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم جمہوری قوت ہے ،ْایک طرف ضیاء کی باقیات اور دوسری طرف جنرل شجاع کے باقیات ہیں ،ْوزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی کا فیصلہ جمہوری اور آئینی ہے،پیپلزپارٹی اب بھی (ن )لیگ کو فطری طور پر ضیاء کی باقیات سمجھتی ہے،اپوزیشن کے اتحاد کا مستقبل روشن ہے،ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر اتفاق ہیں حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی تو قانون سازی میں آسانی ہو گی،حکومت نے اپوزیشن کو نظر انداز کیا تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ وعدے کرنا آسان ہے مگر ان وعدوں کو پورا کرنا مشکل ہے،پیپلزپارٹی کو نیا پاکستان نہیں قائد اعظم کا پرانا پاکستان چاہئے چاہے اس میں پانی اور بجلی بھی نہ ہو۔رکن قومی اسمبلی رمیش نے کہا کہ حکومت کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے،ووٹ دینے یا نہ دینے کے فیصلے کا اختیار چئیرمین اور شریک چیئرمین کے حکم پر ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں