قومی اسمبلی اجلاس، ن لیگی اراکین اسمبلی سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں آئے

پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے نعرے شروع کر دئیے لیگی اراکین غصے میں آ گئے،’’ لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی ‘‘ جوابی نعرے بازی شروع کر دی

جمعہ 17 اگست 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین اسمبلی سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں آئے تو پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے نعرے شروع کر دئیے’’ آئی آئی پی ٹی آئی ، وزیراعظم عمران خان‘‘ اس پر ن لیگ کے اراکین غصے میں آ گئے تو انہوں نے بھی نعرے بازی شروع کر دی لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی دھاندلی کی پیداوار نہیںچلے گی اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان میں آئے اور اجلاس کی کارروائی کا آغاز کر دیا تلاوت اور نعت کے بعد مسلم لیگ کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ جناب سپیکر آپ ہمارے سپیکر میں اس ایوان کا آج تقدس پامال کیا گیا ہے اور آج تک کوئی بھی جماعت اتنے تماشائی نہیں لائی جو لوگ گیلریوں میںنعرے بازی کرتے ہیں ان کو باہر نکالا جائے اس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما ایم این اے سید خورشید شاہ نے کہا کہ جس طرح سے لوگ ایوان کے اندر آ گئے ہیں اس سے پہلے ایک واقع ہو چکا ہے آپ آئین کا آرٹیکل 24 میں اس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رولنگ دی کہ گیلریوں میںکھڑے لوگ باہر چلے جائیں اور جو گیلری میںبیٹھا شخص نعرے بازی کرے گا تو اس کو ایوان سے باہر نکال دیا جائے گا اس کے بعد گیلریوں میں کھڑے لوگوں کو باہرنکال دیا گیا اور اجلاس کی کارروائی شروع کر دی گئی سپیکر نے ایوان کو قائد ایوان کے انتخاب کا طریقہ کار بنایا اور کہا کہ جو اراکین عمران خان کو ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ میری دائیںطرف آ جائیں اور جو شہباز شریف کو ووٹ دینا چا ہتے ہیں وہ میرے بائیں طرف لابی میں چلے جائیں اس طرح اس انتخاب کا عمل شروع ہو گیا اور ایوان میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی ایوان کے اندر بیٹھے رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں