وزیراعظم کا انتخاب جمہوری عمل میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے،فہمیدہ مرزا

مجھے سینئر سیاستدانوں کے آج کے رویہ سے بہت مایوسی اور تکلیف ہوئی آج مجھے ایوان میں 90 کی دہائی کی سیاست نظر آئی احتجاجی لیڈران سے درخواست کروں گی کہ خدارا کہ ہمیں اداروں اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے،قومی اسمبلی میں خطاب

ہفتہ 18 اگست 2018 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) گرینڈ ڈیموکریکٹ الائنس ( جی ڈی ای) کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا انتخاب جمہوری عمل میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے سینئر سیاستدانوں کے آج کے رویہ سے بہت مایوسی اور تکلیف ہوئی آج مجھے ایوان میں 90 کی دہائی کی سیاست نظر آئی میں ان احتجاجی لیڈران سے درخواست کروں گی کہ خدارا کہ ہمیں اداروں اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے آج پارلیمنٹ پہلے سے زیادہ کمزورنظر آ رہی ہے اور یہ سب کچھ کوئی اورنہیں کر رہا بلکہ ہم خود کر رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آر او ، آر او پریزائیڈنگ آفیسرز نے اندرون سندھ میں جو گل کھلائے اس کا پردہ چاک ہونا چاہئے آج ہم جمہوری اورپم ایم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ایوان کو ضابطے کے تحت چلایا جائے تو ہاؤس مضبوط ہو گا ہم نے اس پارلیمنٹ کو ڈیبیٹنگ کلب بنا دیا ہے آج ملک کو بہت چیلنجز درپیش ہیں ان تمام مسائل کا حل اسی ایوان سے نکلنا ہے ملک کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیں تین قدم اٹھانے ہوں گے جو کہ احتساب سے شروع ہو کر احتساب پر جا کر ختم ہوتے ہیں جمہوریت کا حقیقی مطلب ہی احتساب ہے ایسا احتساب جو اکراس دا بورڈ ہو

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں