قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا جس کے بعد ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی جبکہ نومنتخب وزیراعظم اور ان کے مد مقابل امیدوار سمیت پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں نے اظہار خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت کی تشکیل کے تمام مراحل مکمل کئے گئے جس میں اراکین کی حلف برداری، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اور قائد ایوان کا انتخاب شامل ہیں۔ اسد قیصر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جمعہ کو اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کئے جانے والے صدارتی احکامات پڑھے کر سنائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں