نئی حکومت کارپوریٹ، سماجی ذمہ داری اور کارپوریٹ احتساب کے شعبوں پر بھی توجہ دے،پاکستان اکانومی واچ

ہفتہ 18 اگست 2018 19:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ نئی حکومت کارپوریٹ، سماجی ذمہ داری اور کارپوریٹ احتساب کے شعبوں پر بھی توجہ دے۔ کمپنیوں کو شراکت داروں، ملازمین، سپلائیرز، صارفین اور معاشرے کے سامنے جوابدہ ہونا چائیے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں برگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی اہمیت و افادیت بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں اس شعبہ کو موثر بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے نئی حکومت ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے پر غور کر سکتی ہے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ پہنچایا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ کاروباری اداروں کا کلچر بدلنے کی ضرورت ہے جبکہ ان کی رپورٹنگ کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی مد میں سالانہ 7 ارب روپے جمع ہوتے ہیں جن کا مناسب استعمال عوام کے کئی مسائل حل کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مختلف کمپنیوں کی انتظامیہ اپنے اخلاقی برتاؤ، افرادی قوت، مقامی برادری اور انکے خاندانوں کی اقتصادی ترقی میں شرکت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر معاشرے میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو اچھے انداز میں ادا کرکر سکتی ہیں ۔روزمرہ کے کام میں کاروباری اخلاقیات ایمانداری دیانتداری صارفین کو صحت مندانہ مصنوعات کی فراہمی اور تمام اہم عہدوں میں بد عنوانی اور رشوت ستانی کے اثرات سے بچنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں