عمران خان عوام کی امیدوں کا مرکز ، حکومت کے مثبت کاموں پر ان کی بھرپورحمایت و مدد کریں گے ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

عمران خان اور انکی جماعت تحریک انصاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں عمران خان کی جدوجہدپاکستانی سیاسی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے،سربراہ مجلس وحدت مسلمین

ہفتہ 18 اگست 2018 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) عمران خان عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں حکومت کے مثبت کاموں پر ان کی بھرپورحمایت و مدد کریں گے عمران خان اور انکی جماعت تحریک انصاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں عمران خان کی جدوجہدپاکستانی سیاسی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے پاکستان عوام بہت جلد تبدیلی کی فضا کو محسوس کرینگے صدر ہاوس کی خصوصی دعوت پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت جہاں انہوں نے اہم سیاسی و سماجی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کیں اس موقع انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو مبارک باد پیش کی،انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں سے ملاقات میں کہا کہ عمران خان عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں امید کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان عوام سے کئے اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کے لئے غربت ، دہشتگردی انتہاپسندی ، اقتصادی بحران ،تعلیم و صحت سمیت ملکی وقار کی بحالی اہم چیلنجز ہیں سماجی انصاف کی فوری فراہمی اور قانون کی بلادستی کو قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے جہاں حکومت کے مثبت کاموں پر ان کی بھرپورحمایت و مدد کرے گی وہاں خامیوں اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا بھی ضروری سمجھتی ہے جو جماعتیں بھی عدالت اور پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہیں پہلے وہ قانونی و آئینی طریقے سے اپنی شکایات کو حل کرنے کی کوشش کریں اگر وہاں سے ان کی شنوائی نہیں ہوتی تو ان کے لئے عوامی جدوجہد کارستہ کھلا ہو ا ہے،اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری غیر اخلاقی اور غیر قانونی نہیں ہونا چاہیئے،پاکستان کی سلامتی و بقا کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں