دنیا تنازعات میں گھر ی ہو ئی ہے، ان تنازعات کی وجوہات پر توجہ دینے کیلئے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے،بے گھر افراد کو ہماری مدد اور احترام کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا انسانی حقوق کے دن پر بیان

اتوار 19 اگست 2018 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) وفاقی وزیر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کہا ہے کہ دنیا تنازعات میں گھر ی ہو ئی ہے، ان تنازعات کی وجوہات پر توجہ دینے کے لیے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے،بے گھر افراد کو ہماری مدد اور احترام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے انسانی حقوق کے دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیا تنازعات میں گھر ی ہو ئی ہے،آج ہمیں ان تنازعات کی وجوہات جاننے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا دنیا کو تنازعات کی وجوہات پر توجہ دینے کے لیے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے ۔ہمیں بے گھر لوگوں اور مہاجرین کو نہیں بھولنا چاہیے۔شیریں مزاری نے کہا بے گھر افراد کو ہماری مدد اور احترام کی ضرورت ہے،دوسروں کی مدد کی خاطر زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں