ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور
ناموس رسالت کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پیارے نبی کی حرمت اور ناموس پر جان بھی قربان، نبی کی زندگی مشعل راہ ہے، ہالینڈ کے گستاخ سیاستدان کے اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں، قرارداد کا متن
اتوار 19 اگست 2018 15:20
(جاری ہے)
ادھر گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لکی مروت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بنوں میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے نبی ﷺ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہالینڈ کی تمام اشیا کا بائیکاٹ کردیں جبکہ نئی حکومت فی الفور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھی تحریک لبیک کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حضور ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ ہالینڈ کے خلاف نعرے بھی درج تھے۔شرکا کا کہنا تھا کہ مسلمان اپنے آخری نبی محمد مصطفی ﷺ سمیت تمام انبیا سے محبت اور عزت کرتے ہیں، لیکن غیرمسلموں کی جانب سے آئے روز ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری تماشا دیکھ رہی ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ایک قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کیا جائے ۔ پشاورمیں بھی تحریک لبیک کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی جو میلاد ہاس سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پشاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ٹنڈومحمد خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے عملی اقدامات کرے ، ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے اور اس سے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم رقص 29 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال