اسحاق ڈار کی ملک بدری کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں عوامی پٹیشن دائر

اتوار 19 اگست 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) کرپشن میں ملوث سابق پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک سے نکالنے کیلئے برطانوی حکومت پر دبائو کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں ایک عوامی پٹیشن دائر کی گئی ہے اس پٹیشن پر پانچ ہزار سے زائد شہریوں کے دستخط ہیں۔ پٹیشن میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی غریب عوام کا خزانہ لوٹ کر لندن میں پناہ لینے والے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک بدر کیا جائے۔

(جاری ہے)

پٹیشن میں برطانوی حکومت کومتنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو ملک بدر نہ کیا گیا تو عوام یہ سمجھے گی کہ برطانیہ غریب ممالک کے خزانہ کو لوٹنے والوں کیلئے آماجگاہ ہے اور اس تاثر سے برطانیہ کے تشخص کو شدید دھچکا لگے گا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پٹیشن نے دھوم مچا رکھی ہے اور عوام دھڑا دھڑ اس پٹیشن پر سائن کرکے آگے شیئر کررہے ہیں اسحاق ڈار کو برطانیہ سے گرفتار کرنے کیلئے نیب نے انٹرپول سے رابطہ کرکے ریڈ وارنٹ جاری کر چکی ہے اسحاق ڈار ملکی خزانہ لوٹ کر لندن میں چھپے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں