اسد عمر کو این اے 54 سے دیہی علاقوں کے کوآرڈینیٹر ملک امتیاز کی مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 14:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے دیہی علاقوں کے کو آرڈینیٹر ملک امتیاز نے اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور غیر ملکی ترقی و خوشحالی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے مثبت اقدامات کریں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور حلقہ کی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں