نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے گی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری

پیر 20 اگست 2018 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے گی۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سوموار کے روز لہتراڑ روڈ ، ترامڑی اسلام آباد میں تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسلام آباد سے تحریک انصاف کے منتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز بھی موجود تھے۔ن ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور درپیش چیلنجوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کی فلاح و بہبود ،انہیں بہترین تعلیمی سہولیات اور روزگار کی فراہمی ، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانااور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانا اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئندہ پانچ سالوں میں ملک سے معاشی و معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمے اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی تک رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں