اسلام آباد، پاکستان میں زیا بیطس کی بیماری کی وجہ سے سالانہ 1لاکھ افراد پائوں کی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر اسجد حمید

ملکی سطح پر بیماری سے اگاہی کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ذیابیطس سنٹر میں مستحق مریضوں کو علاج و معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ذیابیطس سنٹر اسلام آباد

پیر 20 اگست 2018 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) پاکستان میں زیا بیطس کی بیماری کی وجہ سے سالانہ 1لاکھ افراد پائوں کی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں اسی طرح اس موذی مرض کا بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے نظر کی کمی اور گردوں کے متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ملکی سطح پر اس بیماری سے اگاہی کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ذیابیطس سنٹر میں مستحق مریضوں کو علاج و معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر اسجد حمید نے ادارے میں جدید سہولیات سے آراستہ آئی کلینک کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر پاک بلڈرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقصود الرحمن ،ادارے کے ڈائریکٹرزطاہر عباسی،دبیر رسول ،نذہت حمید اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ جنید نصیر فاروقی سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے افتتاح کے موقع پر ادارے کے چیف ایگزیکٹیونوید حمید نے بتایاکہ پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس چیرٹی ٹی ڈی سی جہاں ذیابیطس سے جڑی ہر پیچیدگی کا بین الاقوامی سطح کے معیار کا علاج ایک چھت کے نیچے کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو مستحق مریضوں کو علاج و معالجے کی تمام تر سہولیات مفت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی پاک لینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکیٹو مقصود الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ڈی سی کی خدمات کے معترف ہیں اور دعا گو ہیں کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے۔ڈاکٹر اسجد حمید نے کہاکہ پاکستان میں زیابیطس کا مرض بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اس کی روک تھام کیلئے ہمیں اپنے روزمرہ معمولات کو تبدیل کرنا ہوگا انہوںنے کہاکہ زیابیطس کی وجہ سے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ افراد معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں اسی طرح ذیابیطس کی وجہ سے نظر کی کمی ،گردوں کے فیل ہوجانے اور بلڈ پریشر کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ زیابیطس سے بچائو کیلئے نہ صرف مریض کو ادویات مستقل طور پر لینی ہونگی بلکہ متوازن خوراک اور ورزش کو بھی اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں جنک فوڈ اور بیکری کی مصنوعات بھی مریضوں میں شوگر لیول کے اضافے کا سبب بنتی ہیں ان سے بھی پرہیز کرنا چاہیے اور اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں واضح رہے کہ ٹی ڈی سی میں ذیابیطس سے متعلق بہترین طبی سہولیات مہیا ہیں اور ہر قسم کے ٹیسٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں کیے جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ مریضوں کی شوگر سے نمنٹے کی تربیت بھی کی جاتی ہے اور ہر ماہ سینکڑوں مریضوں کو یہ طبی سہولیات اور ادویا مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں