ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی زیر صدارت ریسکیو 15پر اہم اجلاس

ضلع بھرمیں سیکو ر ٹی کے سخت انتظا ما ت ، پٹر ولنگ کو بڑ ھا یا جا ئے، سی سی ٹی وی کیمر وں خصوصی انتظا ما ت کر وائے جا ئیں،تما م افسران کو ہد ایا ت جا ری

پیر 20 اگست 2018 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الر حمان بگو ی کی زیر صدارت ریسکیو 15پر ایک اہم اجلاس ہو ا، اجلاس میں ایس پی انو سٹی گیشن ، زونل ایس پیز ،، سب ڈویژنل پولیس افسرا ن اورتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے تما م افسران کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع بھرمیں سیکو ر ٹی کے سخت انتظا ما ت کیے جا ئیں ، پٹر ولنگ کو بڑ ھا یا جا ئے، سی سی ٹی وی کیمر وں خصوصی انتظا ما ت کر وائے جا ئیں شہر یو ں کے سا تھ جر ائم کی روک تھا م کے خا تمہ کے لیے اپنے ساتھ ملایا جا ئے، تا کہ آ نے والے دنو ں میں کسی بھی نا خوشگو ار واقع سے نمٹنے کے لیے سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، داخلی و خا ر جی راستو ں سمیت شہر بھر میں سخت چیکنگ کی جا ئے، مشکو ک مو ٹر سائیکل سواروں کی سختی سے چیکنگ کی جا ئے، سیف سٹی کی کا لو ں پر فوری ایکشن لیا جا ئے ،ان دنو ں میں کسی بھی افسران کی سستی یا غفلت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، عید کی چھٹیو ں پر لو گ اپنے گھر وں کو چلے جا تے ہیں ، ان کی قیمتی اشیا ء کی حفا ظت کے لیے خصوصی اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، سیکو رٹی گا رڈکو اپنے ساتھ شامل رکھتے ہو ئے انہیں بریف کیا جا ئے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تما م افسران دن رات محنت کر تے ہو ئے شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے میں اپنا اہم کر دار ادا کر یں ، جر ائم کی روک تھا م نہ کر نے والے افسران کے خلاف سخت محکما نہ ایکشن لیا جا ئے گا ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں