سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کا بری امام میں سرکاری زمین پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن‘ 4 گھر،6چاردیواریاں اور2دوکانیں مسمار کردیں

پیر 20 اگست 2018 21:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)کے شعبہ انفورسمنٹ نے بری امام میں سرکاری زمین پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 4 گھر،6چاردیواریاں اور2دوکانیں مسمار کردیں،قبضہ مافیا کی جانب سے میٹرو پو لیٹن کا رپو ریشن (ایم سی آئی)کے شعبہ واٹرسپلا ئی کے ملازم سید فدا حسین شاہ کی سرپرستیمیں شدید مزاحمت اور پتھراو کے باعث انفورسمنٹ ٹیموںکو آپریشن معطل کرنا پڑا،مظاہرین نے پتھرائو کرتے ہوئے مجسٹریٹ اور انفورسمنٹ کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔

شعبہ انفورسمنٹ نے محکمانہ تحقیقات اور کاروائی کے لئے ممبر اسٹیٹ کو اپنی رپو رٹ بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے پیر کو بری امام کے علاقہ میں سر کاری زمین پر قابض مافیا کے خلاف آپریشن کیا جس کی نگرانی شعبہ انفورسمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار جونیجو اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض خان نے کی اور ان کے ہمراہ انفورسمنٹ کے 70 سٹا ف ممبران بھی تھے جبکہ مجسٹریٹ عبدالھادی اورپولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی،آپریشن کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سی ڈی اے کی ٹیموں نے غیر قانونی تعمیر شدہ دوکانیں ،چار گھر اور چھ چاردیواریاں مسمار کردیں تاہم اسی دوران قبضہ مافیا نے ایم سی آئی کے شعبہ واٹرسپلا ئی کے ملازم سید فدا حسین شاہ کی سرپرستی میں سی ڈی اے کی ٹیموں پر پتھرائو کیااور نعرے بازیکی ، جس سے سی ڈی اے کی ایک سر کاری گا ڑی اورمجسٹریٹ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیگرگاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،قبضہ مافیا کے ارکان نے روڈ بھی بلاک کردیا اور سی ڈی اے اورپولیس کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت اورپتھرائو کے باعث آپریشن کرنے والی ٹیموں کو آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔بعد ازاں شعبہ انفورسمنٹ کے افسران اور سٹا ف کی گو اہیو ں پر مشتمل آپر یشن کی رپو رٹ تیار کر کے محکمانہ تحقیقات اور کاروائی کے لئے ممبر اسٹیٹ کو روانہ کر دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر عید کی تعطیلات کے بعد مزاحمت اور پتھرائو کرنے والے مظاہرین کیسرپرستی کرنے والے ایم سی آئی کے شعبہ واٹر سپلائی کے ملازم کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارو ائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں