لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق سیکریٹری دفاع تعینات

پیر 20 اگست 2018 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دیدی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکرٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے ،ْ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں