دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مزاحمت کرتے رہیں گے ، آصف علی زر داری

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کا درد میرا درد ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے شدت پسندی کو ختم کرنا ہوگا ، دہشتگردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

منگل 21 اگست 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مزاحمت کرتے رہیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر پیغام پر کہاکہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مزاحمت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے دہشت گردوں کو چیلنج کیا۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کا درد میرا درد ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے شدت پسندی کو ختم کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرہ ہر فرد کے برداشت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مزاحمت کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں