نیشنل بُک فائونڈیشن کے کتب بینی کے فروغ کیلئے اقدامات جاری، ’’ریڈرز بُک کلب‘‘ کی ممبر شپ کا اجراء

منگل 18 ستمبر 2018 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کتب بینی کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، اس سلسلہ میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ لوگوںکو کتاب کی طرف مائل کیا جاسکے، ریڈرز بک کلب کی ممبر شپ کااجراء بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام شائقینِ کتب میں مقبول عام اسکیم ’’ریڈرز بُک کلب‘‘ کی ممبر شپ کا اجراء ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

صدر دفتر اسلام آباد میں اجراء کے ساتھ ہی ملک بھر میں این بی ایف کی تمام آئوٹ لیٹس پر بھی یہ ممبرشپ شروع ہوجائے گی۔ این بی ایف کی اس اسکیم کے ذریعے ریڈرز کلب کے ممبران اپنی پسند کی ہر کتاب این بی ایف کی تمام آئوٹ لیٹس سے 55فیصد ڈسکائونٹ پر (چھ ہزار روپے مالیت تک) بشمول اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور ، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدر آباد، ایبٹ آباد، واہ کینٹ ، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر شہروں جب کہ نیشنل بُک فائونڈیشن کے پینل پر لئے گئے مختلف شہروں کے پرائیویٹ بُک سٹالز سے 50%ڈسکائونٹ پر کتب خرید سکیں گے۔ ریڈرز کلب کارڈ کی ممبر شپ فیس110روپے ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں