وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی

منگل 18 ستمبر 2018 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے، 31 اکتوبر کے بعد تجدید نہ کرانے والوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے یکم جنوری 2011ء سے پہلے جاری شدہ غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی نادرا سے تجدید کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2018ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں