ریڈیو فریکونسی شعاعیں انسانی صحت کیلئے خطرہ ہیں، ماہرین صحت

منگل 18 ستمبر 2018 18:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ریڈیو فریکونسی شعاعیں انسانی صحت کیلئے خطرہ ہیں، سیلولر ٹاور اور انٹینا کی تنصیب سے نکلنے والے شعاعیں انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئر پاکستان راولپنڈی اسلام آباد سینٹر میں منعقدہ سیمینار میں کیا۔

سیمینار کا مقصد شہریوں میں ریڈیو فریکونسی کی شعاعوں کے منفی اثرات کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ نوجوان انجینئرز کو سینئر انجینئرز سے ملنے اور تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ شرکاء نے کہا کہ نوجوانوںکو اپنی قابلیت سے ان ریڈیو فریکونسی شعاعوں سے پیدا ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے حوالہ سے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں فریکونسی ایلوکیشن بورڈ اور پی ٹی اے نے سیلولر کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے آلات استعمال کریں جن سے ریڈیو فریکونسی شعاعیں انسانی صحت کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سیلولر آپریٹر اور وینڈرز کے مانیٹرنگ آلات موجود ہوتے ہیں جس کے ذریعے ریڈیو فریکونسی شعاعوں کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ انسانی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انجینئر گروپ کیپٹن جلال الدین نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے اس حوالہ سے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سیلولر کمپنیاں وہ آلات استعمال کریں جو انسانی صحت کیلئے مضر نہ ہوں۔ سیمینار میں جلال الدین صدیقی، فریدہ جاوید، انجینئر نجم الدین، انجینئر زوہیب انور سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں