ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے، رمیش کمار

ماضی کے حکومتوں کو ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں بے شمار مسائل ہیں،رکن اسمبلی

منگل 18 ستمبر 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) رکن اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے، ماضی کے حکومتوں کو ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں بے شمار مسائل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ آج جو منی بجٹ پیش کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کا بجٹ ہے، رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہونگے، غیر ملکی باشندوں کو شہریت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پچھلے کئی سال سے یہاں آباد ہیں اور اسی ملک میں پیدا ہوئے ان کیلئے قانون کے مطابق ایسا فیصلہ کیا جائے تو یہ خوش آئین بات ہے۔

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں