’’ تحریک انصاف حکومت میں یوٹرن پے یوٹرن لے رہی ہے ‘‘۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

منگل 18 ستمبر 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) ’’ تحریک انصاف حکومت میں یوٹرن پے یوٹرن لے رہی ہے ‘‘۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں آکر اپنی باتوں سے یوٹرن لے رہی ہے ،کیا حکومت قرضہ لینے آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہی ،ریل گاڑی کا حادثہ ہوا لیکن میڈیا پر کچھ نہیں دکھایا جارہا،حکومت آج یو ٹرن پر یوٹرن لے رہی ہے،جو باتیں پی ٹی آئی اپوزیشن میں کرتی تھیں وہی اب ان کا سامنا کر رہی ہے،آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کیوں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اخبارات کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت 9 ارب ڈالر مانگ رہی ہے،حکومت یہ کہتی ہے کہ ہر معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائیگا،سابق حکومت کو انہوں نے آڑھے ہاتھوں لیا اب یہ لوگ سامنا نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں