وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی،10ملزمان گرفتار

قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، 590گر ام ہیر وئن ، اسلحہ بر آمد

منگل 18 ستمبر 2018 19:58

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، 590گر ام ہیر وئن ، اسلحہ 02عدد کلاشنکو فیں ، ایک عدد44بور رائفل ، 03پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الرحمان بگو ی نے تما م ایچ اوز کو ہدا یت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں ، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، مشکو ک ومشتبہ عناصر کی کڑی نگر انی کی جا ئے اور جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر کو ششیں بر و ئے کا ر لا ئی جا ئیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار علی نے ملزم عمر ان سے چھینا گیا مو با ئل فون بر آمد کرلیا،اے ایس آئی شکیل احمد نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم نبیل شاہ کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ا ے ایس آئی محمد اکر م نے ملزم فیضا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر چھینا گیا مو با ئل فون اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف اور سیف اللہ نے دو ملزمان فریا ل گو ہر اور رازق علی سے دو عدد کلا شنکوفیں ، ایک عدد رائفل ، ایک عدد پسٹل 30بور معہ 129روند بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ ترنول پو لیس سب انسپکٹر ربنوازمعہ ٹیم نے دوملزمان نعمان بٹ اور ارم کنول کو گرفتار ان کے قبضہ سے 590گرام ہیروئن برآمد کر لی، تھا نہ شمس کا لو نی پو لیس کے سب انسپکٹر خا لد جاوید نے ملزم محمد نعمان سے مسروقہ مو ٹرسائیکل برآمد کر لیا، تھا نہ آبپار ہ پو لیس کے اے ایس آئی محمد انو ر نے ملزم طا ر ق مسیح سے 12بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے ملزم ریا ض سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیی ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں