اسلام آباد میں 8محرم الحرام کے 3بڑے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

�حرم الحرام کا پہلا جلوس جامعتہ المرتضی جی نائن فور سے برآمد ہو گا،روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ امام صادق جی نائن ٹو پر اختتام پذیر ہو گا

منگل 18 ستمبر 2018 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) آٹھویں محرم کے جلو سوں کے لئے 341افسران واہلکارڈیوٹی انجام دیں گی, 4ڈی ایس پیز، 19 انسپکٹرزبھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، ٹریفک پلان کے مطابق 8 محرم کا پہلا جلوس جامعہ مرتضی G-9/4سے بعد نماز ظہربرآمد ہو گا اورجامعہ امام صادقG/9-2 پر اختتام پذیر ہو گا جلوس کے دوران ذوالفقار چوک کھوکھہ ٹرن ،پراجیکٹ موڑ،G-9 ٹرن کشمیر ہائی وے ، G-10/4 ڈبل روڈ ، G-10/3-4چوک ، گلی نمبرG-9/2,16،گلی نمبر11ٹینکی،کرم روڈعام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے آٹھویں محرم کا دوسرا جلوس رات 8بجے علی مسجد جی سیون ٹو سے برآمد ہو گا اور اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو پر اختتام پذیر ہو گا جلو س کے دوران خیبر پلازہ چوک ،گلی نمبر سیون اے،لوپ فضل حق ،سروس روڈڈ،جی سیون ٹو سکول نمبر 9ٹریفک کے لئے بند رہیں گے،شہری جی سیون سیکٹر سے بلیو ایریا ،ایف سکس ،ایف سیون مارگلہ روڈ جانے والے فیصل ایونیو استعمال کریں گے،سیکٹر ایف سکس ،ایف سیون،سپر مارکیٹ سے راولپنڈی جانے والے سیونتھ ایونیو استعمال کریں گے،جی سیون سیکٹر سے آبپارہ مارکیٹ ،ستارہ مارکیٹ سروس روڈ استعمال کریں گے،ایف سکس ،ایف سیون سے راولپنڈی جانے والے سیونتھ ایونیو انڈر پاس استعمال کریں گے،آٹھویں محرم کا تیسرا بڑا جلوس رات 09:30بجے مکان نمبر 28-Aسیکٹر جی سیون تھری فور سے برآمد ہوگا اور مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو پر اختتام پذیر ہو گا جلو س کے دوران پوٹھوہار پلازہ فضل حق روڈ ،گلی نمبر 24جی سکس ٹو ،اقبال ہال ،لوپ سیونتھ ایونیو ،سروس روڈ پوسٹ آفس ،فضل حق روڈ یوٹرن بند رہے گا،جی سیون کے رہائشی جی سکس بلیو ایریا ،جانے کے لئے جناح ایونیو فضل حق روڈ استعمال کریں گے،جی سکس کے رہائشی سپر مارکیٹ ایف سکس جانے کے لئے چائنہ چوک انڈر پاس استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

جی سیون کے رہائشی دامن کوہ مارگلہ روڈ جانے کے لئے سیونتھ ایونیو استعمال کریں گے، ، جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کئے جائیں گے اور ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،، جلوس کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے، جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوںکاانتظام کیا گیا ہے، ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا ،ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے دوران جلوس مشتبہ اشخاص اور گاڑیوں پر نظر رکھیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور0519261992-93پر اطلاع دیں انھوں نے مزید کہا کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں