انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لئے دائر درخواست خارج کر دی

منگل 18 ستمبر 2018 20:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لئے دائر درخواست خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت دو نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے جاری کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار ملزمان انوار احمد ، ناصر احمد ،نعمان رفاقت اور عبدالوحید کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لئے دائر درخواست فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر خارج کر تے ہوئے مقدمے کی مذید سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں