سکھر ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا آٹھویں جماعت کا طالب علم نکلا

منگل 18 ستمبر 2018 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سکھر ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا آٹھویںجماعت کا طالبعلم نکلا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کال کرنے والا 12سالہ بچہ حسنین تھا جس کا ذہنی توازن درست نہیں ،اسے شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دھمکی آمیز کال کے بعد اڑان کیلئے تیار فلائٹ پی کے 595 کو روک لیا گیا تھا اور طیارے میں موجود مسافروں اور سامان کی کلیئرنس کے بعد اسے ٹیک آف کی اجازت دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں