پاکستان اورآسٹریلیا نے پانی، خوراک اورتوانائی کی سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی دستاویزپردستخط کردئیے

منگل 18 ستمبر 2018 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان اورآسٹریلیا نے پانی، خوراک اورتوانائی کی سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی ایک دستاویزپردستخط کردئیے ہیں۔ پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن اورسیکرٹری واٹرریسورسز شامل خواجہ نے انڈس نالج فورم میں منعقدہ مشترکہ ورکشاپ کے دوران مفاہمت کی دستاویز پردستخط کئے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا اہتمام پاکستان اورآسٹریلیا کی حکومتوں نے مل کرکیاتھا۔یہ فورم آسٹریلیاء کے پائیدارڈویلپمنٹ انوسٹمنٹ فورٹ پولیوکا ایک حصہ ہے جو انڈس بیسن میں پانی کے مربوط انتظام وانصرام، خوراک اورتوانائی کے تحفظ میں پاکستان کے استعدادکارکوبہتر بنانے کیلئے آسٹریلیا کی حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ پائیدارڈویلپمنٹ انوسٹمنٹ فورٹ پولیو کے تحت 2016ء سے لیکر2020 ء تک آسٹریلیا کی حکومت پاکستان کو 15 ملین آسٹریلوی ڈالر کی معاونت فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں