پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن پرسوں 21 ستمبر کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

بدھ 19 ستمبر 2018 15:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کاعالمی دن پرسوں 21 ستمبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے کام کرنے والوں کی کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔ بین الاقوامی امن کا دن جنگ بندی کا بھی دن ہے۔ سیاسی افراد اس دن کو عالمی امن کے دن کے طور پر مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی امن کے دن کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور امن کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کے ذریعے امن کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے جاتے ہیں تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ ان اقدامات میں بین المذاہب اور بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینا، امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنا اور معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے اقدامات تجویز کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر علامتی طور پر شجرکاری مہم کا آغاز، شمعیں روشن کرنا اور دعائیہ یادگاری تقاریب کا انعقاد اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں