امام حسینؑ کی سیرت مبارکہ مسلم امہ کے لئے مشعل راہ ہے،

شہداء کربلا نے اپنے پاک خون سے دین کی آبیاری کی، خاندان نبوت ؐ سے محبت ایمان کی بنیاد ہے، ڈپٹی میئر سیّد ذیشان علی نقوی

بدھ 19 ستمبر 2018 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما وڈپٹی میئر اسلام آباد سیّد ذیشان علی نقوی نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام حسینؑ نے کربلا میںاپنے عظیم مشن کی کامیابی کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں اور شریعت محمدؐ کا علم بلند کرتے ہوئے اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کردیا۔

امام حسینؑ کی سیرت مبارکہ مسلم امہ کے لئے مشعل راہ ہے، شہداء کربلا نے اپنے پاک خون سے شجر اسلام کی آبیاری کی، خاندان نبوت ؐ سے محبت ایمان کی بنیاد ہے۔ سیّد ذیشان علی نقوی محرم کے سلسلے میں عراق میں آئے ہوئے ہیں،بیگم کلثوم نوازکی مغفرت کیلئے خصوصی دعاکروائی اور کہاکہ بیگم کلثوم نواز ایک عظیم اور بہادرخاتون تھیں ،جنہوں نے مشرف کے آمرانہ دور کاڈٹ کر مقابلہ کیا ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا،مرحومہ ایک آمریت کے خلاف ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماوڈپٹی میئر اسلام آبادسید ذیشان علی نقوی نے مزید کہاکہ شہدائے کربلاکی عظیم قربانی ہمیں حوصلہ اور ہمت عطا کرتی ہے کہ باطل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور مصائب و مشکلات پر گبھرا کر پیچھے نہیں ہٹناچاہیے،شہداء کربلا ء ہمارا وہ اثاثہ ہیں جو تمام مسلمانوں کو آپس میں جوڑنے اور مل کر باطل کے خلاف جدوجہدکرنے کا درس دیتے ہیں،لہذا پوری امہ کو تمام فرقوں کی تقسیم سے بالاتر ہو کر اسلام اور پاکستان کی سربلندی اور تعمیرو ترقی کیلئے کام کرناچاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں