جڑواں شہروں میں یوم عاشور کو عقیدت و احترام اور پرامن انداز میں منانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل، 9 اور 10 محرام الحرام کو نماز فجرکے بعد امام بارہاگاہوں اور مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

بدھ 19 ستمبر 2018 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) جڑواں شہروں میں 9 اور10 محرم الحرام کوعقیدت واحترام اورپرامن انداز میں منانے کیلئے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔9اور10 محرام الحرام کو نمازفجرکے بعد امام بارہاگاہوں اورمساجد میں خصوصی دعائیں مانگی جائیگی۔جڑواں شہروں کی مختلف امام بارگاہوں سے علم اورذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے جوروایتی راستوں سے گزرکرمقررہ مقام پرجاکر اختتام پذیرہوں گے۔

جلوسوں کے راستوں میں مختلف سماجی اورسیاسی تنظیموں وشخصیات کی جانب سے پانی اورشربت کی سبیلوں کے سٹال قائم کئے جارہے ہیں۔جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے 9اور10 محرم الحرام کو ذوالجناح اورتعزیہ کے جلوسوں کے پرامن انداز میں انعقاد کیلئے تمام ضروری تر انتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جلوسوں کی روٹ کی سیکیورٹی کیلئے پولیس فورس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جو ماتمی جلوسوں کے انعقاد اور اختتام تک فرائض سرانجام دیں گے۔

معروف مذہبی سکالر علامہ ثاقب ناصرنے یوم عاشورکے حوالے سے ایک پیغام میں کہاہے کہ واقعہ کربلاء اسلام کی عظمت اورسربلندی کیلئے جابرقوتوں کے خلاف کھڑے ہونے اوراس مقصد کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یوم عاشورپر پوری قوم کواتفاق واتحاد اوراخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواسہ سولﷺ اوران کے جان نثارساتھیوں کی قربانیوں کویاد رکھنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں