وفاقی پولیس کی کارروائیاں ، پانچ ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ برآمد

بدھ 19 ستمبر 2018 21:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 190گرام چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے ملزم ہدایت اللہ سے 1190گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے ملزم محمد امجد سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اے ایس آئی طار ق محمود نے ملزم صہیب ظہیر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔

تھانہ شمس کا لو نی پولیس کے اے ایس آئی محمد اعظم نے ملزم محمد اشفاق کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی سہیل اشرف نے ملزم جمیل سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملوث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں جومعاشرے کا امن وسکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے انسداد کیلئی ٹھوس اقدامات کئے جائیں، پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں