وفاقی حکومت کا ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا فیصلہ

ریڈیوپاکستان کے ملازمین کو ایک ماہ کے اندر عمارت خالی کرنے کا حکم ،نوٹیفیکیشن جاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، شدید احتجاج، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

بدھ 19 ستمبر 2018 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی حکومت نے ریڈیوپاکستان ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت کو طویل مدت کیلئے لیز پر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام شعبے پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈیمی کی چھوٹی عمارت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا جس سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نام نہاد کفایت شعاری کی پالیسی کا سب سے پہلا تیر تاریخی سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیوپاکستان پر چلادیااور ریڈیوپاکستان ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت کو طویل مدت کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام شعبے پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈیمی کی چھوٹی عمارت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا جس سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کی ریڈزون میں سیکٹر جی فائیو میں موجود عمارت7منزلوں پر مشتمل ہے جس میں مختلف شعبے قائم ہونے کے ساتھ ساتھ حساس آلات بھی نصب ہیں۔اتنا اہم ادارہ ہونے کے ناطے ریڈزون میں اس کی سیکیورٹی کرنا بھی انتہائی آسان ہے تاہم اب حکومت نے اس کے تمام شعبے سیکٹر ایچ نائن میں قائم پاکستان براڈ کاسٹنگ(پی بی ای)کی چھوٹی عمارت میں منتقل کرکے ہیڈکوارٹرز کی عمارت طویل مدت کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر منسٹرز آفس دانیال گیلانی کے دستخطوں سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ریڈیوپاکستان کی ملازمین کو ایک ماہ کے اندر عمارت خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا ہے ۔

تاہم حکومت کے اس اچانک اور عجیب فیصلے ادارے کے ملازمین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ عملی طور پر اتنی حساس عمارت کو انتہائی غیر محفوظ اور چھوٹی سی عمارت میں منتقل کرنا ناممکن ہے ۔ تاہم تجزیہ کاروں اور ناقدین کا کہناہے کہ یہ قومی نشریاتی ادارے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش ہے ۔ واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان وہ قومی نشریاتی ادارہ ہے جس نے سب سے پہلے ریاست پاکستان کے قیام کی خوشخبری سنائی تھی ۔۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں