نوازشریف کی سزائوں کی معطلی اور رہائی کا حکم خوش آئند فیصلہ ہے ،ْ علی احمد کرد

بدھ 19 ستمبر 2018 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینئر قانون دان علی احمد کرد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزائوں کی معطلی اور رہائی کے حکم کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے میں بہت سے نقائص تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نواز شریف کی ضمانت پر رہائی پر علی احمد کرد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سزا معطل کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کے فیصلے میں بہت سے نقائص تھے، فیصلے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں