محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کر لیا

عزیزواقارب قبروں کی دیکھ بھال اور دعائے مغفرت کرتے نظر آئے‘نذر نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کر لیا ہے جہاں پر وہ اپنے عزیزواقارب کی قبروں کی دیکھ بھال اور دعائے مغفرت کرتے نظر آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں شہریوں کثیر تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کر لیا ہے جہاں پر وہ اپنے والدین ،رشتہ دار اور پیاروں کی قبروں کی لپائی میں مصروف ہیں اور پھول نچھاور کرنے کے بعد مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کر رہے ہیں۔

محرم الحرام میں ملک کے مختلف شہروں میں ملازمت اور محنت مزدوری کرنے والے لوگ بھی بچھڑ جانے والوں کی قبروں پر اپنے ہاتھوں سے صفائی اور لپائی کر کے دلی سکون محسوس کر رہے ہیں۔ محرم الحرام میں شہدا کربلا کے ساتھ فانی دنیا سے گزرے پیاروں کی یاد بھی تازہ ہو جاتی ہیجن کے لئے نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں