پاکستان سمیت دنیا کے مختلف دیگر ملکوں میں بھی نواسہ رسولؐ کا غم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ایران و عراق کے مختلف شہروں میں بھی غم شہدائے کربلا منائے جانے کا سلسلہ جاری رہا

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف دیگر ملکوں میں بھی نواسہ رسولؐ اور آپ کے اصحاب باوفا کا غم نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا یا اورلوگ وسیع پیمانے پر مجالس غم اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہوئے ۔عزا خانے اور امام بارگاہیں سیاہ پوش ہیں اور حسینی عزادار کالے کپڑوں میں ملبوس یاحسین یا عباس، ہائے سکینہ ہائے پیاس کی صدائیں بلند کرتے رہے تمام غمگسار گریا کناں ہیں اور حسینی متوالے آنسو بہا کر اور سینہ زنی کے ساتھ شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہوئے باچشم نم خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

۔ایران کے مختلف دیگر شہروں میں بھی شہدائے کربلا کے غم میں عزاداری و سینہ زنی اپنے عروج پر جا پہنچی ہے اور ہر طرف جلوس عزا برآمد کئے گئے اسی مناسبت سے ایران کے مقدس شہروں کے ساتھ ساتھ زنجان اور یزد میں وہاں کے خصوصی انداز میں عزاداری کی رسومات ادا کی گئیجس کی بنا غم و حزن وملول کا ایک عجب منظر بنا رہا عراق کے مختلف شہروں میں بھی غم شہدائے کربلا منا یا گیا اور کربلائے معلی میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حسینی سوگواروں کا مجمع جمع رہا ۔یاد رہے کہ ایران و عراق میں یوم عاشور جمعرات جبکہ پاکستان میں جمعہ کو منایا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں