وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران06 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران06 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، آ ئس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔ پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ مار گلہ پولیس کے اے ایس آئی جا وید سلطا ن نے ملزم رمیض کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لیا۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی نیاز محمد نے چوری کی واردات میں ملزم محمد شکیل کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر مشتا ق احمد نے دو ملزمان شاہد علی اور محمد رئوف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 38گر ام آ ئس بر آمد کرلی،تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے ملزم خضر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 115گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد نو ا ز نے ملزم یا سر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیی ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں