وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کے فروغ پر تقریبا چار ارب روپے خرچ کررہی ہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کے فروغ پر تقریبا چار ارب روپے خرچ کررہی ہے تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کے فروغ پر تقریبا چار ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

نظامت تعلیم قبائلی اضلاع کے ترجمان کے مطابق 59میں سے 35 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ100 پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح سکولوں میں پینے کے صاف پانی، فرنیچر، حفاظتی دیواروں کی تعمیر اور کھیل کے میدانوں کے قیام سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں