پاکستان کی ایران میں پریڈ پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے متاثرین کیساتھ اورغمزدہ خاندانوں کیلئے دعا گو ہے،دفتر خارجہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سفررفعت مسعود

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران میں پریڈ پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور غمزدہ خاندانوں کیلئے دعا گو ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے متاثرین کے ساتھ ہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں تعینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے اھواز میں فوجی پریڈ پر ہونیوالے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ حملہ قرار دیاہے۔پاکستانی سفیرنے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں