سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ممتاز علی شاہ چیف سیکرٹری سندھ تعینات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ممتاز علی شاہ کو چیف سیکرٹری سندھ تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر ممتاز علی شاہ جو بطور سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی فرائض ادا کر رہے تھے ان کا تبادلہ بطور چیف سیکرٹری حکومت سندھ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں